اَب آدمی کچھ اور ہَماری نَظر میں ہے
جَب سے سُنا ہے یار لِباسِ بَشر میں ہے
غُربت میں بھی خیالِ وَطن ساتھ ساتھ ہے
یہ بھی نہ ہو تو کِس کا سَہارا سَفر میں ہے
حیران ہُوں کہ سَجدہ کَروں تو کِدھر کَروں
کعبہ میں بھی وہی بُتِ کافر نَظر میں ہے
ہَنستے ہیں میرے گِریۂ بے اِختیار پر
یہ آپ کی اَدا لَبِ زخمِ جِگر میں ہے
بیدم شاہ وارثی
اَب آدمی کچھ اور ہَماری نَظر میں ہے
جَب سے سُنا ہے یار لِباسِ بَشر میں ہے
❤️❤️
🔥🔥
صوفی تجھے خبر ہی نہیں راز عشق کی
آنا ہمارے پاس کبھی ہم بتائیں گے
ہم خود بتائیں گے تمہیں اپنی برائیاں
وہ اس لیے کہ لوگ تمہیں کم بتائیں گے
(ن م)
اے بادہ کش وہ آج نظــــــر سے پلائیں گے
ساغر کو پھینک، آنکھوں سے آنکھیں ملا کے پی....!
آدابِ مے کشی کے تقـاضے سمجھ نصیــرؔ
ســاغر اٹھا کے اور نِگاہیں جما کے پی...!
*پیر نصیر الدین نصـیر
ہم ايسے خاک نشيں کب لُبھا سکيں گے اسے
وہ اپنا عکس بھی ،، ميزانِ زَر ميں تولتا ہے
اسی سے مانگ لو خيرات ، اپنے خوابوں کی
وہ جاگتی ہوئی آنکھوں ميں نيند گھولتا ہے
محسن نقوی
اب کسی اور کے ہاتھوں میں ترا ہاتھ سہی
یہ الگ بات کبھی اہلِ رفاقت ہم تھے
رتجگوں میں تری یاد آئی تو احساس ہوا
تیری راتوں کا سکوں نیند کی راحت ہم تھے
اب تو خود اپنی ضرورت بھی نہیں ہے ہم کو
وہ بھی دن تھے کہ کبھی تیری ضرورت ہم تھے
اعتبار ساجد
ہو گا کسی دیوار کے ساۓ میں پڑا میر
کیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو ...
میر تقی میر 💔
❤️🔥
حادثے ہو رہے ہیں ! ہونے دو
میں بہت تھک گیا ہوں سونے دو
لیاقت علی عاصم
❤️❤️
بہت خوش تھے ، خسارے جب نہیں تھے
ہم اپنے تھے ، تمہارے جب نہیں تھے
زمیں حیران ہو کر سوچتی ہے
فلک کیسا تھا ؟ تارے جب نہیں تھے
درختوں کی تھی جنگل پر حکومت
یہ کلہاڑے یہ آرے جب نہیں تھے
کہاں رہتی تھی ویرانی جہاں کی
میسر دل ہمارے جب نہیں تھے
تمہارے بن گزارے وہ زمانے
تمہارے بن گزارے جب نہیں تھے
گھروں میں رہتے تھے ماں باپ کومل
یہ خیراتی ادارے جب نہیں تھے
شش جہت آئینوں کے بیچم بیچ
تو نے اپنی وه بے رخی کیا کی
جون ایلیاء
❤️❤️
ایک زخم مجھ کو چاہیے میرے مزاج کا
یعنی ہرا بھی چاہیے گہرا بھی چاہیے
کیا ہے جو ہوگیا ہوں میں تھوڑا بہت خراب
تھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہیے
بجھا نہ دیں یہ مسلسل اداسیاں دل کو
وہ بات کر کہ طبیعت کو تازیانہ لگے🎀🥀
ناصر کاظمی
❤️❤️